وزیراعلیٰ کی مانیٹرنگ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے: ذیشان ملک 

سندر (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ذیشان ملک سے پاکپتن اور خانیوال سے تعلق رکھنے والے لیگی ارکانِ نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنیوالوں میں عمران اکرم، چوہدری ضیاء الرحمن، رانا محمد سلیم ، اسامہ فضل چوہدری شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات کیلئے آئے ارکان اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مشکل حالات میں گرتی ہوئی ملکی معیشت کو سنبھالا دیا ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی اورمہنگائی میں روز بروز کمی وفاق اور پنجاب حکومت کی بہتر گڈ گورننس کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کے مہنگائی کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جس کو عوام قد کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی مسلسل مانیٹرنگ سے روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ صوبے کے تمام شہروں کو مساوی ترقی کے مواقع مل رہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز کم ترقی یافتہ شہروں کی اپ گریڈیشن کیلئے دن رات کام کررہی ہیں۔مختصر وقت میں درجنوں عوامی فلاح کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور مسلم لیگ ن نفرت کی سیاست بجائے خدمت اور صرف خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن