حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دیدیا:عبد الغفار روپڑی  

May 18, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دیدیا ہے۔ غریب عوام کا خون نچوڑ کر اسکے قرضے اتارے جا رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی مسلط کرنا بہت بڑا ظلم ہے۔ مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کی غلامی دے کر پاکستانی عوام سے بہت بڑا ظلم کیا ہے جو قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ہر چیز پر ٹیکس کا تعین آئی ایم ایف کررہا ہے اور ہمارے وزیر خزانہ آنکھیں بندکر کے غریب عوام پر ٹیکسوں کو زبردستی نافذ کرکے ہمارا خون نچوڑ کر قرضے اتار رہے ہیں۔ عوام کا کیا قصور ہے۔ قرضے حکمران ہڑپ کر رہے ہیں۔ چمڑی غریب عوام کی اتاری جا رہی ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے وگرنہ عوام تمہیں گھروں کو بھجوا دے گی۔ موجودہ دور میں کسانوں کے جو ظلم اور ناانصافی کی جارہی ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے جن کسانوں کا نقصان ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں