کابل ( نوائے وقت رپورٹ) افغان وزارت پیٹرولیم کے مطابق افغان سرمایہ کار وں کے وفد نے وزیرپیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور سے ملاقات کی۔ افغان سرمایہ کاروں نے ملک میں 120 ملین امریکی ڈالر مالیت کی معیاری خام تیل کی ریفائنری بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سرمایہ کار وفد کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کو سرمایہ کاری کے لیے محفوظ قرار دیا۔ پہلے مرحلے میں کم از کم 120 ملین امریکی ڈالر مالیت کی معیاری خام تیل کی ریفائنری تعمیر کی جائے گی۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ افغانستان میں تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں، امارت اسلامیہ ملک کے اندر تیل نکالنے اور خام تیل کے پراسیس کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر پیٹرولیم نے دریائے آمو آئل فیلڈ سے روزانہ پر1350 ٹن خام تیل نکالا جا رہا ہے۔