گرانفروشوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں:ملک رشید، کامران مجید،عاقب سرور ،عمر اکبر خان 

May 18, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماوں ملک رشید، کامران مجید،عاقب سرور اور عمر اکبر خان نے کہا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے۔ حکومت مہنگائی کے جن کو قابو نہیں کرپاتی تو عوام کس کے پاس اپنے مسائل کے حل کیلئے جائیں گے۔ گرانفروشوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔ مجسٹریٹس،فوڈ اتھارٹیز اور محکمہ خوراک کے افسران کا کہیں کردار نظر نہیں آ رہا۔

مزیدخبریں