قدرتی وسائل پر ٹیکس لگانا انتہائی ظلم ہے : مولانافضل الرحمن بن محمد  

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، نامور دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمد ی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ قدرتی وسائل پر ٹیکس لگانا انتہائی ظلم ہے سولر انرجی پر ٹیکس لگانے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ عوام کی آسانی کے منصوبے بنائیں ، نہ کہ ان کی مشکلات میں اضافہ کریں۔ مہنگائی کے طوفان سے زندگی تھم سی گئی ہے۔ دکاندار اشیائے خورد و نوش کے نرخ اپنی مرضی سے بڑھا رہے ہیں مہنگائی اور جرائم میں چولی دامن کا ہاتھ ہے۔ ایسی صورتحال میں عوامی سخت رد عمل متو قع ہے۔ اشرافیہ ، سیاستدانوں کی عیاشیاں اپنی جگہ پر قائم ہیں۔ مہنگائی کا تمام بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ اشرافیہ قربانی دینے کے لیے تیار نہیں۔ معیشت کا بنیادی ڈھانچہ بدلنے کیلئے انقلابی تبدیلیوں کی اشد ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن