لاہور(نیوز رپورٹر) دنیا بھر میں آج ورلڈ ہائیپرٹینشن ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کو اس سے پیدا ہونیوالی دیگر بیماریوں سے آگاہی دینا ہے۔ شالامار ہسپتال میں اس حوالے سے رشیدہ بیگم کارڈیک سنٹر کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عائشہ نعمان اور ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ شالامار میڈیکل کالج کے طلبا نے بھی بھرپور شرکت کی۔ ڈاکٹر منیب کا کہنا تھا کہ بلڈ پریشر کا مرض بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ دیگر کئی بیماریوں خاص طور پر ہارٹ اٹیک اور فالج کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔معاشی اور معاشرتی حالات بھی اس کی ایک وجہ ہے ۔ڈاکٹر محسن کا کہنا تھا کہ سادہ غذااور ورزش آپ کو بلڈ پریشر کے مرض سے بچاتی ہے۔