لاہور(خصوصی نامہ نگار)صدر پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری اور سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری کی خصوصی ہدایت پر پاکستان سنی تحریک لاہور کے زیراہتمام منعقدہ پروگرامز بسلسلہ 18 مئی یوم شہادت امیر شہدائے اہل سنت قائد و بانی سنی تحریک محمد سلیم قادری کے ایصال ثواب کیلئے پروگرام میںعلامہ ریاض ہزاروی نے کہا ہے کہ قائد محمد سلیم قادری اسلام کی سربلندی کے مشن کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہے۔ محمد سلیم قادری نے ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے ذریعے اپنی زندگی وقف کی۔ قائد کا نظریہ ہمارے دلوں میں دھڑکن کی طرح محفوظ ہے۔