پیپلز پارٹی مزدورں ، کسانوں کی نمائندہ جماعت ہے:میاں محمد ایوب 

May 18, 2024

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چونکہ مزدورں اور کسانوں کی نمائندہ جماعت ہے اس لیے ہم کسانوں کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہوے ان کے مطالبات کو فوری قبول کرنے کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر حکومت نے کسانوں کے جائز مطالبات کو قبول نہ کیا تو پھر پیپلز پارٹی بھی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جاے گی کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا ۔کسانوں کی جعلی کھاد مافیا اور جعلی ادویات فروخت کرنے والوں سے بھی جان چھڑانا ہوگی۔

مزیدخبریں