وفاقی، صوبائی حکومتوں نے گندم خریداری نہ کرکے قومی جرم کیا:لیاقت بلوچ 

May 18, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، جھنگ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کِسان بورڈ رہنماؤں کے وفود سے ملاقات میں کہا کہ وفاقی، صوبائی حکومتوں نے جاری سیزن کی گندم خریداری نہ کرنے کا اقدام کرکے قومی جرم اور زراعت دشمنی کی ہے۔ اعلان کردہ پالیسی کا خاتمہ کرکے گندم کی خریداری روک دی، جس سے کسان تو برباد ہوا لیکن آئندہ مراحل میں کپاس، چاول اور گنا کی کاشت بری طرح متاثر ہوگی اور باغات بھی متاثر ہوں گے۔ جماعت اسلامی پورے ملک کے کسانوں، ہاریوں اور محنت کشوں کی مضبوط آواز ہے۔ پنجاب حکومت 400 ارب روپے کسان پیکج کی تقسیم کو خرد برد اور من پسند لوگوں کو نوازنے سے بچانا ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت کے مطابق تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں حق دو کسان کمیٹیاں کِسانوں کے حقوق کی نگہبانی کریں گی۔ لیاقت بلوچ نے سیاسی مشاورتی اجلاس میں کہا پارلیمنٹ، اسمبلیاں دنگا فساد اور قومی وسائل کی بربادی کے مراکز بن گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں