خیبرپی کے پنجاب سے گندم خریدنا چاہے تو سہولت فراہم کرینگے:وزیرخزانہ 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار )صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپی کے پنجاب سے گندم خریدنا چاہیں تو انہیں سہولت فراہم کریں گے۔ پنجاب سے گندم کی نقل و حمل پر کوئی بین الصوبائی یا بین الاضلاعی پابند نہیں ہے۔ علی امین گنڈا پور پرتشدد سیاست کی پتہ نہیں کیوں گفتگو کرتے ہیں۔ انکی جماعت کے بانی بھی اس طرح کی گفتگو کرتے کرتے جیل پہنچ گئے۔ سیاست میں تدبر اور بردباری ہونی چاہئے۔ گورنر کے پی کے ایک آئینی عہدہ ہے۔ یہ لوگ خیبرپی کے کے منتخب نمائندوں کو درست جبکہ باقیوں کے بارے میں دھاندلی کے الزام لگاتے ہیں۔ خیبرپی کے کی اپوزیشن سے بات کی جائے تو وہ دھاندلی کے بارے میں تفصیلی بتائے گی۔ مریم نواز کی وردی پہنے سے فورس کا مورال بلند ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پہلے پولیس کی وردی پہنی اب ایلیٹ کی۔ ایک ہی جماعت پی ٹی آئی تنقید کرتی ہے۔یہ لوگ خود کوئی کام نہیں کرتے۔

ای پیپر دی نیشن