گھرکی ٹرسٹ :2 روزہ انٹر وینشنل پین مینجمنٹ سمپوزیم ،ماہرین کی شرکت 

May 18, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے اینستھیزیا اور پین میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 2 روزہ انٹر وینشنل پین مینجمنٹ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ۔ Low Back Pain کے عنوان سے ہونیوالا یہ سمپوزیم بلا شعبہ پاکستان بھرمیں پہلی بار منعقد کیا گیا۔ سمپوزیم میں ملک بھر سے آئے ماہرین جن میں پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی گنگا رام ہسپتال ، ڈاکٹر عتیق الرحمان اور پروفیسر ڈاکٹر حافظ عاصم کے علا وہ گھرکی ہسپتال کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز ، پروفیسر ڈاکٹر لینی ٰ ایوب، ڈاکٹر خرم اعجاز سمیت اینستھیز یا ٹیم نے شرکت کی۔ سمپوزیم میں میڈکل کے تمام شعبوں ایمر جنسی ، میڈیسن ، ٹروما، سرجری ، میڈیکل گائنا کالوجی ، اوبسٹیٹرکس، پیڈیاٹرک اور پوسٹ آپریٹیو کئیر میں درد کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک منظم طریقہ کار کی اہمیت اور افادیت پر لیکچرز اور ٹریننگ فراہم کی گئی۔ 2 روزہ انٹر و ینشنل پین مینجمنٹ سمپوزیم میں درد کے کنٹرول کرنے کے عمل میں در پیش آنیوالے رکاوٹوں اور ان سے نمٹنے کے طریقہ کار کے بار ے میں بھی بتایا گیا۔ نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے خصوصی طور پر سمپوزیم میں شرکت کی جس سے انہیں بہت درد میں مبتلا مریضوں کو آرام پہنچانے کے عمل کو بہتربنانے کے جدید طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔سمپوزیم کے اختتام پر ملک کے مایہ ناز پروفیسر اور گھرکی ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر عامر عزیز نے شرکا میں شیلڈز تقسیم کیں ۔

مزیدخبریں