لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جینی میریٹ نے گزشتہ روز نجی فارما سوئیٹکل جو کہ دوائیا ں اور آئی ڈراپس بنانے والی پاکستان کی ورلڈ کلاس فیکٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا استقبال چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر کھوکھر نے کیا۔ برٹش ہائی کمشنر نے پلانٹ کا دورہ کیا اور وہ حیران ہوگئیں کہ پاکستان کی وہ کمپنی ہے جو یو کے میں بھی دوائیاں بنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریمنگٹن سچ میں پاکستان اور گلوبل طور پر بہترین فارماسیوٹیکل کمپنی ہے۔ انتہائی شاندار انٹرنیشنل لیول کی فیکٹری دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان انگلینڈ تعلقات کو اور بہتر کرے گی اور فیکٹری انگلینڈ سمیت یورپ میں بہترین لیول پر کام کر رہی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کا نجی فارما سوئیٹکل فیکٹری کا دورہ
May 18, 2024