میڈرڈ (نوائے وقت رپورٹ) سپین نے بھارت سے دھماکہ خیز مواد اسرائیل لے جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری جہاز بھارت سے 27 ٹن دھماکہ خیز مواد لے کر آ رہا تھا۔ ہسپانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ڈنمارک کے جھنڈے والا جہاز 27 ٹن دھماکہ خیز مواد بھارت کے شہر چنئی سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ لے جا رہا تھا۔ ہسپانوی وزیر خارجہ جومینوئل کے مطابق اسرائیل کو ہتھیار برآمد نہ کرنے کے لائسنس نہ دینے کے مطابق اقدام کیا۔ مشرق وسطیٰ کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، امن کی ضرورت ہے۔