6 ججوں کے خط کا معاملہ آوٹ آف کورٹ حل کرنا ہوگا: رانا ثنا 

May 18, 2024

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا  اللّٰہ نے کہا ہے سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہا  6 ججوں کے خط کا معاملہ آوٹ آف کورٹ حل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا  6 ججوں کے خط کے معاملے میں کسی کو کٹہرے میں کھڑا کرکے یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ہے، حل اس کے سوا کوئی نہیں کہ ادارے اور لوگ ایک جگہ بیٹھ کر معاملہ سلجھائیں۔رانا ثنا  اللّٰہ نے مزید کہا  وزیرِ اعظم سوچ رہے ہیں اس معاملے پر صدر مملکت کو ایڈوائس کریں وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا میری وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، شہباز شریف کا خیال ہے اس طرح معاملات چلتے رہے تو ملک کو کیسے بہتری کی طرف لے جاسکتے ہیں۔ ایک طرف سیاستدان یا حکومت، دوسری طرف عدلیہ اور تیسری طرف نشانہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔ میں نہیں سمجھتا کسی کے بھی حق میں یہ بہتر ہوسکتا ہے شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا، سیاستدان، عدلیہ ،اسٹیبلشمنٹ سب کو ماضی سے نکلنا ہوگا۔ جنہوں نے بھی پریس کانفرنس کی، وہ پارلیمنٹ کے ارکان ہیں، حکومت کے پابند نہیں، ان ارکان پارلیمنٹ نے جس طرح مناسب سمجھا اس کے مطابق بات کی۔انہوں نے کہا  روز پی ٹی آئی کے تین چار لوگ آتے ہیں اور میڈیا پر ہوائی فائرنگ شروع کردیتے ہیں، ہماری طرف سے جو لوگ دستیاب ہوتے ہیں تو وہ بھی بات کرتے ہیں۔ ایسی بات نہیں کہ کسی پر دباوڈالا گیا ہو جاکر یہ بات کریں، پی ٹی آئی والے جن الفاظ میں تنقید کرتے ہیں کیا اس طرح تنقید کی جاسکتی ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا جن جج صاحبان نے خط لکھا وہ سارے ہی قابل عزت اور بہترین انسان ہیں، بات یہ کریں یہ ہوتا رہا ہے اور آج کے بعد نہیں ہونا چاہیے تو یہ ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں