وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیاگیا

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔ جمعہ کو کابینہ ڈویڑن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ اضافی قلمدان رولز آف بزنس کے قاعدہ نمبر 3(4) کے تحت سونپا گیا۔ قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان وفاقی وزیر اطلاعات کی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن