کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کمزور رہا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 278.45 روپے پر برقرار رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 پیسے گھٹ کر 279.50روپے ہو گئی۔ سٹاک مارکیٹ نے گزشتہ روز ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 75400پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔ انڈیکس 400پوائنٹس بڑھ گیا۔ جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 48ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 101 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور 54.92 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہونے سے نرخ 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہو گئے۔