اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوگئی اور اس میں 1.06 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں کمی کے بعد ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21.22 فیصد پر آگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں بالترتیب 31 اور 22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ادرک، پیٹرول، آٹا، ڈیزل، چاول، سرخ مرچ کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب آلو، بیف، مٹن، انڈے، دال چنا، چکن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کی گیا۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر گزشتہ ہفتے 16 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مہنگائی میں مزید ایک فیصد کمی، 16 اشیائے ضروریہ سستی، 20 میں اضافہ: ادارہ شماریات
May 18, 2024