این اے 127 لاہور میں بلاول کی شکست، وجوہات جاننے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم 

لاہور (نامہ نگار) صدر پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے این اے 127 میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شکست کے اسباب جاننے کے لیے 3رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ آصف خان ، امتیاز صفدر وڑائچ اور رانا اکرام ربانی شامل ہیں۔ جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ممبران تحقیقات کا طریقہ کار خود طے کریں گے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی  15جون تک رپورٹ پیش کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن