بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ سے تقریباً 327 کلومیٹر شمال میں مالدہ ضلع میں ہوئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ تمام متاثرین اپنے گھروں سے باہر باغات اور کھیتوں میں کام کر رہے تھے جب ان پر آسمانی بجلی گری۔

ای پیپر دی نیشن