نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی شہر ممبئی کے چیمبور کالج نے طالبات کے حجاب اور برقع پہننے پر عائد پابندی میں توسیع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کالج میں گزشتہ برس اگست میں سیکنڈری سیکشن میں یہ پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب گریجوایٹ سیکشن میں بھی حجاب کرنے اور برقع پہن کر آنے پر پابندی ہوگی۔ مسلم طالبات نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ طالبات نے اس مسئلہ پر قومی اور ریاستی انسانی حقوق کمشن سے رجوع کیا اور کالج انتظامیہ کو ایک احتجاجی خط بھی لکھا جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ طالبات کے احتجاج کے بعد کالج انتظامیہ نے انہیں احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ لیکن کلاس رومز میں داخل ہونے سے پہلے حجاب اور برقع اتارنا لازمی ہوگا۔
ممبئی کے کالج میں حجاب کرنے، برقع پہننے پر پابندی میں توسیع
May 18, 2024