لاہور: 3 مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک، کانسٹیبل سمیت 4 زخمی

لاہور+ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران سات ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ پولیس اہلکار اور تین ڈاکو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو زیر حراست ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزموں کو ساتھیوں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لئے پولیس مناواں لے کر جا رہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس سے زیر حراست دو ڈاکو مارے گئے۔ دریں اثناء یکی گیٹ کے علاقے میں پولیس نے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد کو روکنے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ ملزموں کی فائرنگ سے کانسٹیبل عمیر سینے پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ ایک ڈاکو سعود اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ فرار ملزموں کا شاد باغ پولیس سے آمنا سامنا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت خان لالہ اور لقمان کے نام سے ہوئی۔ قصور کے نواحی گاؤں گنڈا سنگھ والا میں تین ڈاکو واردات کرنے کے بعد جا رہے تھے کہ اہل علاقہ نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو کھیم کرن روڈ پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں منشیات فروشی اور ڈکیتی میں ملوث ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کی جبکہ اس دوران ایک ڈاکو شمریز عرف شانی ساکن باہروال اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ پیرمحل سے نامہ نگار کے مطابق دو خطرناک ڈاکو ندیم عرف ندو بلوچ ساکن 187 گ ب اور عامر دیندار ساکن ممدانہ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ منڈی بہاؤالدین سے نامہ نگار کے مطابق ملکوال میں خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ سبطین عرف بالا اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...