گاڑی سے شراب، اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور پرسوں طلب

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گاڑی سے شراب اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں 20 مئی کو ذاتی حیثیت سے طلب کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پی کے کو 30 اکتوبر 2016ء میں درج مقدمے کے لئے  سوالوں کے جواب مانگ لئے ہیں۔ علی امین سے پوچھا گیا ہے کہ گاڑی سے بغیر لائسنس کی بندوق اور شراب کی بوتل برآمد ہوئی اس پر کیا کہیں گے؟۔ پنجاب فارنزک سائنس نے تصدیق کی بوتل میں شراب ہی تھی اس پر کیا کہیں گے؟۔ علی امین کالی گاڑی سے نکل کر جنگل کا فائدہ اٹھا کر بھاگے، پولیس نے گاڑی تحویل میں لی اس پر کیا کہیں گے؟۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے وکیل کو مجموعی طور پر 20 نکات پر مشتمل سوالنامہ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...