گوجرانوالہ+ وزیرآباد (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) جھوٹے مقدمات عزم متزلزل نہیں کر سکتے، عمران خان کیساتھ آخری دم تک کھڑے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اور ایم این اے محمد احمد چٹھہ نے انسداد دہشتگردی کی عدالت گوجرانوالہ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام عمران خان کو چاہتے ہیں اور جنرل الیکشن میں عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا تھا۔ اس موقع پر سینئر قانون دان بابر اعوان بھی عدالت پیش ہوئے اور گوجرانوالہ کینٹ میں9 مئی واقعہ پر درج مقدمہ بارے عدالت میں عمر ایوب خان کی وکالت کی۔ ایم این اے محمد احمد چٹھہ کی جانب سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا خلیل احمد خاں ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ دونوں کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی گئی۔