چیئرمین کا دورہ : بھاشا ڈیم پر کام تسلی بخش رفتار سے آگے بڑھ رہا ،واپڈا 

May 18, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)واپڈا نے کہا ہے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر کام تسلی بخش رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے پراجیکٹ کی 14اہم سائٹس پر تعمیراتی کام دِن رات جاری ہے۔ واپڈا یہ پراجیکٹ چلاس ٹان سے 40کلو میٹر زیریں جانب دریائے سندھ پر تعمیر کر رہا ہے چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ر)نے پراجیکٹ پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیاانہوں نے ڈائی ورشن کینال، گائیڈوال، ڈائی ورشن ٹنل، اپ سٹریم اور ڈان سٹریم کوفر ڈیمز، مستقل پل ڈیم کے دائیں اور بائیں کناروں پر تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا چیف ایگزیکٹو آفیسر دیا مر بھاشا ڈیم کمپنی، جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز پر مشتمل پراجیکٹ ٹیم نے چیئرمین کو تعمیراتی سائٹس پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا ڈائی ورشن سسٹم مثر طور پر کام کر رہا ہے۔ مرکزی ڈیم کے زیریں جانب مستقل پل مکمل ہو چکا ہے، جبکہ اِس پل سے ملحقہ رابطہ سڑکوں کی تکمیل اگلے ماہ شیڈول ہے چیئرمین نے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تعمیر کے لئے مطلوبہ معیار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے پراجیکٹ کے دورے کے دوران چیئرمین نے گلگت بلتستان کے وزرا اور سول انتظامیہ کے ساتھ ایک جرگہ میں بھی شرکت کی۔ 

مزیدخبریں