کامونکی ؍فیصل آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) بجلی صارفین نے بجلی چوری کی چیکنگ کے لیے آنے ایس ڈی او اور ان کی ٹیم پر تشدد کردیا جس پرتینوں سب ڈویژنوں نے ہڑتال کرکے دفاتر کی تالہ بندی کردی۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ڈی او حافظ ابراہیم، حنان احمد لائن سپرنٹنڈنٹ 2، عبدالرشید لائن سپرنٹنڈنٹ 2، رضوان نذیر لائن سپرنٹنڈنٹ 1، راحیل قیصر لائن مین 2، عبدالرحمان لائن مین 1، محمد ایوب میٹر ریڈر، خورشید احمد میٹر ریڈر، سیٹھ خلیل لائن مین 1، عمر فاروق لائن مین 2، طارق محمود ایل ڈی، غلام مصطفی اے ایل ایم، محمد آصف لائن مین ہمراہ لائن سٹاف سب ڈویژن نمبر 1 گاؤں درگاہ پور میں چیکنگ کرنے کیلئے گئے تو خالد، فیصل، علی، بلال، راشد، محسن، آصف، بلاول، دلاور، عمیر وغیرہ نے ایس ڈی او اور ان کی ٹیم پر حملہ کردیا اور تشدد کرتے اغوا کرکے حبس بے جا میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اس واقعہ کے خلاف سب ڈویژن نمبر 1-2-3 کے تمام ایس ڈی اوز اور عملہ نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے دفاتر کی تالہ بندی کردی۔ فیسکو ریجن 37 اور پیر محل سے 7بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
کامونکی: چیکنگ کرنے آئے ایس ڈی او، ٹیم پر تشدد تینوں سب ڈویژن کی ہڑتال
May 18, 2024