لاہور (نامہ نگار) ٹریفک پولیس حکام نے ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریک کے ایس او پیز کو تبدیل کر دیا ہے۔ کار اور موٹر سائیکل نان کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ میں امیدوار صرف ایک دفعہ جبکہ کمرشل ٹیسٹ میں امیدوار 2 دفعہ گاڑی کو آگے پیچھے کر سکتا ہے۔ کمرشل ٹیسٹ ٹریک میں کٹائی کے وقت تکون شیپ کو تبدیل کر کے گولائی شیپ میں کر دیا گیا ہے۔ دوران ڈرائیونگ ٹیسٹ امیدوار اکیلا گاڑی میں ٹیسٹ دے گا۔ امیدوار کو گردن موڑ کر یا گاڑی سے سر باہر نکال کر دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ شہریوں کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تمام مراحل کو آسان کر دیا گیا ہے۔