شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) شیخوپورہ کا ایم ایم عالم روڈ (جناح پارک ) سے ملحقہ قاسم روڈ ضلعی انتظامیہ اور محکموں کی عدم توجہی کا شکار ہوکر رہ گئی 6 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد چند فرلانگ کی سڑک مکمل نہ ہوسکی جس سے مرکزی انجمن تاجران اور علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پر ویز،جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال،نائب صدر شیخ عظیم جاوید ،احمد خورشید ،حاجی اکبر چوہان نے کہا ہے کہ قاسم روڈ جناح پارک کی سڑک کی تعمیر کے منصوبہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سست روی کی وجہ سے علاقہ مکین شدید دشواری کا شکار ہیں عرصہ دارز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کی تعمیرکا منصوبہ شروع ہوتے ہی التوا کا شکار ہے جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں ۔