صحت سمیت تمام شعبے غیر فعال ہوچکے: حاجی غلام نبی ورک 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے سابق اپوزیشن لیڈر حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مال مفت دل بے رحم کی سوچ اپنا کر قومی خزانے کو صر ف اپنی نمود نما ئش کیلئے بے دریغ استعمال کررہی ہے سرکاری ہسپتالو ں میں مفت ادویات کی فراہمی کی بجائے’’فیلڈ ہسپتالوں‘‘پر خزانے کو بھاری ٹیکہ لگائے جانے کا پنجاب حکومت کو حساب دینا پڑے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے حاجی غلام نبی ورک نے کہا کہ صحت سمیت تمام شعبے غیر فعال ہوچکے ہیں اورمریم نواز سوشل میڈیا پر دوروں کی ویڈیوز جاری کر کے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین کی بالا دستی کو یقینی بنایا پارٹی کی عوامی حقوق کے تحفظ کی خاطر جاری مثالی جدوجہدسے جعلی حکمران خوفزدہ ہیں ہم آ ئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن