شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر و سابق ضلعی نائب ناظم میاں لیاقت علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس کے باوجود عوام کی خدمت سے ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹے،پیپلز پارٹی کی سیاسی تربیت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے کی، قائدین سے لے کر کارکن تک سب اسی تربیت کو سامنے رکھ کر عوامی مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کررہے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے میاں لیاقت علی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔