چیئرمین مسیحی اتحاد موومنٹ کی طرف سے خرم شہزاد ورک کے اعزاز میں عشائیہ  

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسیحی اتحاد موومنٹ کے چیئرمین عمانوائل آرتھر سندھو کی طرف سے سابق صوبائی وزیر قانون ورکن قومی اسمبلی چودھری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میںآصف ورک،چودھری مظہر ہنجرا، رائے ظریف کھرل ،بابر مٹو،روکس مسیح، نذیر مسیح ، جاوید مسیح ، جسٹس ناصر ہیپی، الیاس کھوکھر، عرفان سہوتراسمیت دیگر بھی موجودتھے اس موقع پر مسیحی اتحاد موومنٹ کی طرف سے چودھری خرم شہزاد ورک کی بھرپور حمایت اوران کے شانہ بشانہ چلنے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر گفتگو کرتے مسیحی اتحادموومنٹ کے چیئرمین عمانوائل آرتھر سندھو نے کہاکہ تحریک انصاف کا دور سنہری ترین دورتھا جس میں ایسی پالیسیاں بنائی گئی تھیں جس سے ہر کوئی فوائد حاصل کررہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن