شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی طرح پنجاب میں بھی بجلی، گیس، پٹرول کے نرخوں میں 50فیصد کمی کی جائے اس طرح مہنگائی میں نمایاں کمی آنے کیساتھ ساتھ بیروزگاری میں کمی آئے گی اور ملکی معیشت تیزی سے اوپر جائے گی بجلی اور گیس چوری کی بڑی وجہ ان کے مہنگے ترین ریٹ ہے اگر 3 یا 5 روپے یونٹ بجلی ہوگی تو بجلی چوری بھی ختم ہو سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک محمد بوٹا،سکندر مجید اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری طاہر مجید نے کہاکہ سیاستدانوں بیوروکریٹس کی مراعات کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔
سیاستدانوں بیوروکریسی کی مراعات فوری ختم کی جائیں : طاہر مجید
May 18, 2024