شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے صدر پیر سید مشتاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ صنعتی کارکن ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ان کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت بہتر اقدامات کررہی ہیں آئندہ بجٹ میں صنعتی کارکنوں کیلئے مراعات کے پیکج کا اعلان کیا جائے گا پی ٹی آئی کی حکومت نے صنعتی کارکنوں کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا سید مشتاق حسین شاہ نے کہاکہ پنجاب حکومت کسان کارڈ کی طرح مزدور کارڈ کے اجرا پر غور کر رہی ہے ۔