شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مالکان ایسوسی ایشن کے صدر میاںخالد عباس نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیرکاحل طلب مسئلہ گزرتے وقت کے ساتھ مزید سنگین ہوتا جارہا ہے انہیں عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں برتی جانے والی تاخیر انسانی المیہ کو جنم دے رہی ہے اور روزانہ ہزاروں افراد جارحیت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اسرائیل نے فلسطین میں جو خونی کھیل شروع کررکھا ہے وہ اقوام عالم سے مخفی نہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی جارحیت تمام حدیں پھلانگ چکی ہے مگر اقوام عالم مسلسل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے میاںخالد عباس نے کہا کہ مسلمانوں کے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بہتے خون کو اہمیت نہیں دی جارہی جو نہایت لمحہ فکریہ اور مسلمہ امہ کیلئے یہود و ہنود کا واضح پیغام ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے جب تک مسلم حکمرانوں نے باہمی اتحاد کا مظاہرہ نہ کیا تو اس وقت تک مسلمانوں پر مسلط جارحیت روکی نہیں جاسکے گی اسرائیل جو فلسطین میں کررہا ہے مودی وہی مقبوضہ کشمیر میں دوہرا رہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان آگے بڑھ کر مسلم حکمرانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے مسلم امہ کی ترجمانی کرے ایٹمی صلاحیت کے مالک پاکستان سے مسلم امہ کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں، نہتے فلسطینیوں اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ان کی لازوال قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور دونوں خطے آزادی و خود مختاری کی نعمت سے سرفراز ہوں گے۔
مسئلہ فلسطین ‘کشمیروقت کیساتھ مزید سنگین ہوتا جارہا ہے :خالد عباس
May 18, 2024