کامونکی(نمائندہ خصوصی) تیزرفتار کار کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی، بتایا گیا ہے کہ ساٹھ سالہ گڈو بی بی زوجہ سعید، چالیس سالہ نائلہ بی بی زوجہ چاند گزشتہ روز انڈر پاس جی ٹی روڑ عبور کررہی تھیں کہ تیز رفتار کار نے دونوں کو بری طرح روند ڈالا، جس کے نتیجہ میں گڈو بی بی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی چل بسی جبکہ نائلہ بی بی شدید زخمی ہوگئی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،سٹی پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔