پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں کو پرائیوٹائز کرنا برداشت نہیں کریں گے:ٹیچر یونین

May 18, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی صدر وحید مراد یوسفی اور ضلعی صدر محمد شازب اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت 13000 سرکاری سکولوں کو پرائیوٹائز کرنے جاری ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ملازمین سے کیے گئے وعدے وفا کریں اگر پنجاب حکومت نے تعلیم و استاد دشمن پالیسیوں پر نظرِ ثانی نہ کی تو صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال ، سرکاری سکولوں کی تالا بندی اور سول سیکرٹریٹ سامنے احتجاج سمیت تمام آئینی و قانونی آپشن بروئے کار لائے جائیں گے۔ حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور غریب بچوں کے زخم کی مرہم کی بجائے نمک کی مساج بند کرے۔اور سکولوں کی نجکاری جیسے ظالمانہ فیصلے واپس لے۔

مزیدخبریں