قلعہ دیدار سنگھ+گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار )پنجاب ڈیفی میشن بل پر گہری تشویش اور تخفظات کا اظہار کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے مقامی صحافیوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد / صحافت کو تابع کرنا اور آزادی صحافت کا گلہ گھونٹنا ہے بلکہ آنے والے وقت میں اس بل کو عام شہریوں کے خلاف استعمال کر کے آمرانہ اقدامات کو تقویت دینا ہے -پی ایف یو جے (ورکرز) کے رہنما ملک توصیف احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی شقیں آئین اور بنیادی انسانی حقوق سے متصادم اور آزاد صحافت اظہار رائے پر ایک بہت بڑی قدغن ہے اس قانون کے تحت 3 ملین تک جرمانہ بادالنظر میں کسی بھی شہری کے لئے ادا کرنا ممکن نہ ہے اس قانون سے سرکاری افسران اور سیاستدان وغیرہ کی کرپشن کو تخفظ فراہم کیا جائے گا اور کرپشن بے نقاب کرنے والوں کو جکڑا جائے گا۔
صحافیوںکا پنجاب ڈیفی میشن بل پر گہری تشویش کا اظہار
May 18, 2024