راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی طرف دو روزہ آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء  الحق شیخ فیصل ایوب کی راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی طرف منعقدہ دو روزہ آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس میں شرکت۔اس موقع پر انہوں نے گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک سے لوکل اور بیرونی سرمایہ کار اپنی انویسٹمنٹ باہر لے کر جا رہے ہیں، صورتحال کے محرکات کیا ہیں جلد حل ڈھونڈنا اہم ہے۔ ہم ایکسپورٹ کو بڑھانا چاہتے ہیں لیکن ایکسپورٹرز کو بیشمار مسائل کا سامنا ہے ۔ جو لوگ سولر اور گرین انرجی کے فروغ کے لئے انیویسٹمنٹ کر رہے ہیں خواہ  ڈومیسٹک یا انڈسٹریل، انہیں ٹیکس دیناہو گا ۔اس کے متعلق انویسٹمنٹ پالیسی کو واضح کیا جائے انہیں ٹیکس میں سہولیات دی جائیں نہ کہ ان پرٹیکس کی صورت میں اضافی بوجھ ڈالہ جائے۔ حکومت ایسی پالیسی لائیں کہ بجٹ سال میں ایک مرتبہ دیا جائے۔صبح اور شام میں مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جو بھی نئی پالیسی  بنائی جائے اس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔ کانفرنس میں پچاس سے زیادہ چیمبرز کے نمائیدگان موجود ہیں۔ ان سب کے اور تمام سیکٹرز کو آن بورڈ لیا جائے۔ ایکسپورٹ برھانے کے لئے ہمیں کاروباری لاگت کو کم کرنا ہو گا  روپے کو مستحکم کرنا ہو گا جس کیلئے پولیٹکل اسٹیبلٹی بہت ضروری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن