حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ملک شوکت پھلروان سمیت گرفتارکئے گئے پانچ راہنمائوںکو پولیس نے رہا کردیا۔ امان اﷲچٹھہ اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ملک شوکت پھلروان ، نائب امیر ضلع قاسم تارڑ، اصغر بھٹی اور رائے حفیظ کو رات کے وقت انکے گھروںپر چھاپے مارکر حراست میں لے لیا تھا۔
حافظ آباد: امان اﷲچٹھہ، ملک شوکت سمیت 5رہنمائوں کو رہا کر دیا گیا
May 18, 2024