گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قلعہ دیدار سنگھ اور سٹی ایریا میں کریک ڈاون کے دوران معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کی پروڈکشن بند اور 2 تکہ شاپس کو60ہزار روپے جرمانہ عائدد کر دیا جبکہ ایکسپائر گوشت،سبزیاں،مصالحے تلف کر دئیے اس حوالے سے ڈی جی فوڈ عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، مکھیوں کیڑوں کی بھرمار پائی گئی۔کھلے ڈرین، ناقص سٹوریج ،ٹوٹے اور فنگس زدہ فریزر میں اشیاء رکھی پائی گئیں۔لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ زائدد المیعاد اشیاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے فیلڈ آپریشن مسلسل جاری ہے۔زیادہ منافع کی آڑ میں شہریوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔