بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے،رحمان علی باجوہ 

May 18, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کے چیف کوارڈینیٹر اور وفاقی سیکریٹریٹ ملازمین کور کمیٹی کے سربراہ رحمان علی باجوہ نے حکومت کو چاٹر اف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ25- 2024  میں 100 فیصد اضافہ جبکہ تمام سرکاری ملازمین کے ہاوس رینٹ الاونس ، میڈیکل الاونس اور کنوینس الاونس میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے،محروم ملازمین کی تنخواہوں میںتفریق کو ختم کرکے اس میں اضافہ کیا جائے،مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے پنشنرز کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،فیڈرل ملازمین گریڈ 1 تا 16 کی اپگریڈیشن خیبر پختون خواہ کی طرز پر کی جائے، مزدور کی اجرت کم از کم پچاس ہزار کی جائے،حاضر سروس تمام کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز، ایڈھاک، کنٹیجنٹ پیڈ اور ٹی ایل اے ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور اس حوالے سے مستقبل میں پالیسی بنائی جائے،  پنجاب حکومت کے ملازمین کی لیوانکیشمنٹ کے نوٹیفیکیشن جو کہ رننگ بیسک پے کے بجائے انیشل بیسک پے پر کر دیا گیا ہیکو فوری طور پر واپس لیا جائے ، سرکاری اداروں کی نجکاری کے بجائے، سخت اقدامات پر عمل درامد اور زیادہ موثر انتظامی تقرری کے ذریعے ان اداروں/اثاثوں کو بچانے کے لیے اصلاحات متعارف کی جائیں، مطالبات پورے نہ ہوئے تو وفاقی بجٹ کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینگے، رحمان علی باجوہ نے ان خیالات کا اظہار ال گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان اگیگا پاکستان کے مرکزی چیئرمین مین حیدر علی خان، مرکزی صدر چوہدری سرفراز، ، صوبائی صد پنجاب راجہ طاہر محمود، جنرل سیکرٹری پنجاب ندیم اشرفی، صوبائی چیئرمین خیبر پختونخوا ناصرالدین، صوبائی جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا وزیر زادہ،پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صدر چوہدری محمد بشیر وڑائچ۔پنجاب ٹیچرز یونین ضلع منڈی بہاالدین کے صدر محمد نواز گوندل۔پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے سیکرٹری جنرل راجہ شاہد مبارک۔پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر چوہدری محمد ارشد ڈڈ۔پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی سٹی صدر ضیاالرحمن عباسی۔پنجاب ٹیچرز یونین ضلع مری کے سر پرست راجہ محمد نوید پنجاب ٹیچرز یونین ضلع مری کے صدر محترم فیاض عباسی۔پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ملک امجد محمود اعوان  مرکزی صدر نیشنل پروگرام میڈم رخسانہ انور ودیگر صوبائی قائدین اور وفاقی تنظیموں کے عہدیداران کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس میں ملک بھر سے اگیگا کی صوبائی قیادت سمیت اگیگا فیڈرل کی قیادت نے شرکت کی

مزیدخبریں