حکومت شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلئے پرعزم ہے،مختار بھرت

 اسلام آباد( وقائع نگار )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ریگولیشنز اینڈ کو آرڈی نیشنز ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے کہا ہے حکومت شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کے راستے پر گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا۔ عشائیہ میں سینیٹر ناصر بٹ، پروفیسر سجاد قمر، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد رشید، سابق کمشنر اوورسیز حافظ احسان کھوکھر، سید حامد  شاہ، محمد علی سیکھڑی, عبدالملک عابد، سینئر صحافی مظفر بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت نے کہا کہ نوازشریف حکومت نے ترقی کا جو سفر شروع کیا تھا اگر اس کو روکا نہ جاتا تو  بہت سارے ملکی مسائل حل ہو چکے ہوتے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پوری تندہی سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ صحت کی معیاری سہولیات اور دیکھ بھال تک رسائی ممکن بنانے کے لیے اہم اور جدیدخطوط پر کام ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن