اسلام آباد (خبر نگار ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں۔10 کی پیداوار میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ا و جی ڈی سی ایل نے مختلف فارمیشنز میں بلترتیب اپنی صلاحیتوں کی تکنیکوں کو نافذ کیا ہے، جس کے نتیجے میں مزکورہ کنوں سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مزکورہ کنوں سے اس نئی اضافی پیداوارسے تیل کی مجموعی پیداواربڑھ کر 1870بیرل یومیہ اور گیس کی مجموعی پیداواربڑھ کر 70لاکھ کیوبک فٹ یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے گیس کی اس اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ نشپا کنواں۔10 کی پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 30 ملین ڈالرسالانہ کی خاطر خواہ بچت ہو گی۔
او جی ڈی سی ای کا نشپا کنواں10 کی پیداوار میں اضافے کا اعلان
May 18, 2024