غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں،کمشنر راولپنڈی

May 18, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے )ر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے حوالے سے اجلاس ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن  ، ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی و دیگر متعلقہ افسران کی شرکت کی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ فوڈ کی جانب سے روزانہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی کمشنرراولپنڈی نے کہا کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔کمشنرراولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ عوام کو کھانے پینے کی معیاری اشیا فراہم کرنے کے لئے فوڈ ڈیپارٹمنٹ اپنی چیکنگ مزید بہتر کرے کھانے پینے کی جگہوں پر صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل یقینی بنایا جائے بریفنگ میں بتایا گیاکہ یکم مئی 2024 سے اب تک محکمہ فوڈ کی طرف سے 1998چھاپوں کے دوران 864کو امپروومنٹ نوٹس، 53 لاکھ 62 ہزار کا جرمانہ عائد ،02 ایف آئی آرز رجسٹر ہیں ۔

مزیدخبریں