44باصلاحیت خواتین کی صلاحیتوں کا اعتراف،''شانہ بشانہ '' پراجیکٹ کی پذیرائی 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جر منی روایتی طور پر مردوں کے زیر حاکمیت شعبوں میں خواتین کو مواقع دلانے کیلئے اپنے عزم پر قائم ہے۔شانہ بشانہ اقدام سے تاثر میں تبدیلی رونما ہوئی کہ خواتین تکنیکی تجارت میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی چیئر پرسن گلمینہ بلال احمد ،جرمنی کے فنڈ کردہ اور سیمنزپاکستان کی شراکت سے جی آئی زیڈکے نافذ العمل گلوبل پراجیکٹ ایجوکیشن(بلڈ 4سکلز) اور ہنر فائونڈیشن کے تعاون سے مشترکہ منصوبے ''شانہ بشانہ ''کو کافی پذیرائی ملی۔ٹیکنیکل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ماہرین ، فیصلہ سازوں، اور نجی شعبہ جات کے نمائندوں کا اجلاس گزشتہ روزمنعقد ہواجس میں 44باصلاحیت خواتین کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا۔ انہوں نے دی ہنر فائونڈیشن سے انسٹی ٹیوٹ بیسڈ لرننگ (آئی بی ٹی)سے دو ٹریڈز لاجسٹک اور سپلائی چین اور آٹو کیڈ میں گریجویشن مکمل کی۔  ان گریجویٹ ٹی وی ای ٹی سٹوڈنٹس کو سیمنز پاکستان میں 6ہفتے کی ورک پلیس بیسڈ ٹریننگ دی جائے گی ۔ ان خواتین کو جاب مارکیٹ میں لانے کیلئے معاونت کی ضرورت ہے ۔شراکتی اداروں کی جانب سے متعلقہ ٹریڈ کے حوالے سے انہیں ٹول کٹس بھی مہیا کی گئیں ۔سیمنز پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد دانیا ل نے اس اقدام کو ممکن بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اوراپنے خوابوں کو حقیقت بنانے والی شرکا خواتین کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تمام ٹریڈز اور شعبہ جات میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی تلقین کی۔ پراجیکٹ منیجرجی آئی زیڈ محمد دانیال،نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی چیئر پرسن محترمہ گلمینہ بلال ،جرمن کونسلیٹ کراچی کے کونسلر جنرل، روڈیگر لاٹزنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن