راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات یکم جون کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو یکم جون سے 15 جون تک صبح 7 بجے سے 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے اور کلاس نہم اور دہم تک مختصر دورانیے کے لیے سمر کیمپ کی اجازت دی جائے، ایپسما کے ڈویژنل صدر قاضی نور الحسن، سیکرٹری جنرل عامر انور، نائب صدر شمالی پنجاب کرنل ر فواد حنیف، ضلعی صدر ابرار احمد ایڈووکیٹ، صدر خواتین ونگ مسز سکینہ تاج، صدر وسطی پنجاب محمد فیاض مقصود، صدر ضلع لاہور و قصور چوہدری محمد عباس،صدر ضلع نارووال چوہدری طارق، ڈویژنل صدر گوجرانولہ ایڈووکیٹ سعید چیمہ، کامران سیف قریشی، عدنان نثار کا کہنا تھا کہ کبھی گرمی میں شدت اور کبھی سردی میں شدت، کبھی ہنگامی اور سیکیورٹی کے نام پر تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کیا جانا ایک معمول بن چکا ہے، ہم نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان سے مطالبہ کیا تھا کہ میٹرک طلبا وطالبات کی کلاسز کے لیے سمر کیمپ کی اجازت دی جائے اور انھوں نے ہماری درخواست پر غور کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا مگر آ ج جب نوٹیفکیشن جاری ہوا تو اس میں سمر کیمپ کا کوئی ذکر نہیں ہے، تمام رہنماں نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان سے مطالبہ کیا کہ چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر نظر ثانی کی جائے اور ہمارا مطالبہ منظور کیا جائے۔
گرمیوں کی تعطیلات یکم جون کا اعلان مسترد کرتے ہیں، اپسماء
May 18, 2024