چھوٹے تاجروںکے مسائل کا علم، سرکاری احکامات ماننے کے پابند ہیں، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

May 18, 2024

راولپنڈی (جنرل رپورٹر )مرکزی تنظیم تاجران پنجاب و راولپنڈی اور مرکزی انجمن شہریان راولپنڈی کے صدر شرجیل میر نے پروفیشنل ٹیکس کے سنگین مسئلے پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی عمران اسلم سے ملاقات کی اس موقع پر ای ٹی او پروفیشنل ٹیکس راجہ وسیم موجود تھے جبکہ شرجیل میر کے ہمراہ سیکرٹری جنرل طاہر تاج بھٹی اور کمال پاشا بھی موجود تھے اس موقع پر شرجیل میر نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو بتایا کہ گلی محلے میں چھوٹے دکانداروں کو پروفیشنل ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے وہ کس طرح بھاری بھرکم ٹیکس ادا کریں ۔اس ضمن میں ہم نے تنظیم کے پلیٹ فارم سے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب سے رابطہ بھی کیا ہے ان کے سامنے یہ مسئلہ رکھاہے ،انھوں نے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اس لیے جاری نوٹسز پر نظر ثانی کی جائے جس پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عمران اسلم نے کہا ہے کہ ہمیں چھوٹے تاجروں کو درپیش مسائل کا اندازہ ہے لیکن ہم سرکاری احکامات ماننے کے پابند ہیں اگر حکومت پنجاب نوٹسز معطل کرنے کے احکامات جاری کرتی ہے تو ہم بھی عمل درآمد کریں گے آپ مسئلہ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سامنے اٹھائیں ۔تاکہ حل نکل سکے جس پر شرجیل میر اور طاہر تاج بھٹی نے شکریہ ادا کیا

مزیدخبریں