شدید گرمی ،پی ایچ اے پارکس کو سر سبز اور خوبصورت رکھنے کے لئے کوشاں،ڈی جی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں جڑواں شہروں میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باوجود پارکس کو سر سبزرکھنے اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں اور شہریوں کو شدید گرم موسم میں معیاری تفریح کی سہولیات یقینی بنائے ہوئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد  ملک کے دیگر علاقوں کی طرح شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر ہیں تاہم پی ایچ اے شدید گرم موسمی حالات کے باوجود راولپنڈی شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی رونقیں برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن