راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے )محمدی مسجد لال کرتی میں ذکر مصطفیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا افراتفری کے دور میں ذکر مصطفی ؐسکون کا باعث بنتا ہے۔ذکر مصطفی وہ عبادت ہے جو خدا خود کرتا ہے ۔ حیات انسانی سنوارنے کے لیے عبادت خدا کی۔اطاعت مصطفی کی ضروری ہے۔ذکرمصطفیؐ کی محفل سجانے والا خوش نصیب ہوتا ہے ۔استحکام ایمان کے لئے ذکر مصطفی ؐسے بہتر کوئی راستہ نہیں۔نماز میں ذکر مصطفیؐ نہ ہو تو نماز نہیںہوتی۔ جس بستی میں ذکر مصطفی کی محفل سجتی ہے وہاں اللہ کی رحمت برستی ہے۔اس بات کی کوشش کی جائے کہ اپنے مختصر زندگی ذکر مصطفی ؐکے مطابق گزاری جائے۔ اظہار بخاری کا ذکر مصطفیؐ کامیابی کی ضمانت ہے۔ذکرمصطفیؐ اسلام کا حسن،اتباع مصطفی ؐجنت کا حسن ہے امت مسلمہ نبی پاکؐ کیے منشور کو دستور بنا لے تو ہماری اجتماعی مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔