اسلام آباد ( خبر نگار) سربراہ الہادی دستر خوان اینڈ ویلفیئر فورم پاکستان طاہر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی بجٹ اعداد و شمار کا ایسا گورکھ دھندہ ہے جو عام آدمی کی سمجھ میں آیا نہ آنا ہے۔ وفاقی بجٹ ایسا ہونا چاہیے جس سے غریب اور متوسط طبقے کو مسلسل ریلیف ملے ۔ طاہر عباس نے کہا کہ اب پاکستان کو پہلی اور آخری بار بڑے معاشی انقلاب کی ضرورت ہے۔ تحصیل اور ڈسٹرکٹ لیول پر صحت کے مراکز کو کم لاگت سے فعال کیا جاسکتا ہے۔عام عوام کے لئے صحت کے مراکز تحصیل و ٹاون لیول تک مضبوط کئے جائیں بچوں کے لئے بنیادی تعلیم کا حصول مفت فراہم کیا جائے۔یکساں نظام تعلیم میں ملکی ترقی کا راز مضمر ہے۔