جمعہ کو سترہ منٹ تک جاری رہنے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ساتھی رکن قومی اسمبلی کے بارے نازیبا گفتگو کرنے والے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رکن طارق بشیر چیمہ کی رکنیت محض ’’دس منٹ‘‘ کے لئے معطل کی گئی جو اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے متوی ہوتے ہی بحال بھی ہو گئی
گزشتہ روز اجلاس شروع ہوا تو ساتویں منٹ میں سپیکر نے رولنگ دی کہ موجود سیشن کی تکمیل تک ان کی رکنیت معطل کی جاتی ہے، سپیکر نے اس رولنگ کی ایوان سے منظوری حاصل کی جس کے ٹھیک دس منٹ بعد اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہو گیا اور یوں دس منٹ بعد ہی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت بحال ہو گئی۔ ایوان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سکیورٹی خدشات کا ذکر کرتے ہوئے مہمانوں کی گیلری میں آنے والے مہمانوں کی تعداد میں نمایاں کمی کا مطالبہ کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے بھی پارلیمانی راہداریوں اور داخلی دروازے پر میڈیا نمائندگان کی ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو پر پابندی عائد کرتے ہوئے کسی بھی قسم (باقی صفحہ 6پر)
کی ویڈیو بنانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
پارلیمنٹ کی ڈائری